بدھ, 27 نومبر 2024


ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی


ایمز ٹی وی (تجارت) ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے کمی ، 105 روپے سے 104 روپے 90 پیسے کا ہوگیا. عید میں ترسیلات زر میں اضافے اور کرنسی سمگلنگ کی روک تھام کے باعث ڈالر کمزور پڑگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے مزید گر گئی ، روپیہ ایک بار پھر تگڑا ہو رہا ہے اور ڈالر کمزور پڑ رہا ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 105 روپے کی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا اور ٹریڈنگ کے دوران 30 پیسے کمی سے 104 روپے 90 پیسے کا ہوگیا ۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق عید سے قبل سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات میں اضافہ ، حکومت کی جانب سے کرنسی سمگلنگ کی روک تھام لئے اٹھائے گئے اقدامات اور سٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدی آرڈرز کے لئے ای فارم کے اجراء سے روپیہ مضبوط ہوا ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment