ایمز ٹی وی (تجارت) عالمی منڈی کی طرح مقامی مارکیٹوں میں بھی کپاس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ، پھٹی کے دام میں بھی 200 روپے کی کمی۔ عالمی منڈی کی دیکھا دیکھی مقامی مارکیٹوں میں بھی کپاس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے ، یہی وجہ ہے کہ کپاس کی فی من قیمت 150 روپے کمی سے 6200 روپے ہوگئی جبکہ پھٹی کے دام 200 روپے تک کم ہوگئے ۔ سندھ اور پنجاب میں پھٹی کی قیمت 2500 سے 3100 روپے ہے ۔ پاکستان جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد علی خان نے دنیا نیوز کو بتایا کہ مقامی مارکیٹوں میں کپاس کی قیمتوں میں 100 دو سو روپے کی کمی عارضی ہے ۔ عید کے بعد کاٹن کے ریٹ ایک بار پھر 6500 سے 7000 فی من ہوجائیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سیزن میں ملک بھر میں بہتر موسم کے باعث کپاس کی فی ایکڑ کاشت میں اضافے کا امکان ہے
کپاس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ، پھٹی کے دام میں بھی 200 روپے کی کمی
Leave a comment