ایمز ٹی وی (تجارت) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے 5 روز میں گیس کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کر دیا جس پر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا ہے۔
گزشتہ روزمارکیٹنگ کمپنیوں نے تیسری بار اوگرا کے نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو، 50 روپے گھریلو سلنڈر اور 200 روپے فی کمرشل سلنڈر اضافہ کیا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کے طاقتور مافیا نے ایل پی جی کی درآمد پر ٹیکس لگوا کر گیس کی امپورٹ کو قابل عمل نہ ہونے دیا جس کی وجہ سے ایل پی جی امپورٹرز نے گیس کی درآمد کم کر دی ہے۔
ایل پی جی کی درآمد میں کمی کے نتیجے میں آج مقامی اوردرآمدی گیس کی قیمت میں نمایاں فرق ہے، ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کے نوٹیفکیشن کے بغیر 5روز میں 3بار قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کر کے اوگرا قانون کی دھجیاں بکھیر دیں، چند عناصر حکومت کی بدنامی کا باعث بن رہیں ہیں، اگر وزیر اعظم نے گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لے کر ذمے داروں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا تو سردیوں میں ایل پی جی کی قیمتیں تاریخ کی بلندترین سطح پر ہوں گی
5 روز میں گیس کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کر دیا گیا
Leave a comment