ھفتہ, 23 نومبر 2024


ایچ بی ایل کو حیران کن منافع

 


ایمزٹی وی(بزنس) بینک نے مالیاتی نتائج کے ساتھ تیسری سہ ماہی کے لیے 3.5روپے فی حصص (35فیصد) ڈیویڈنڈ کا بھی اعلان کیا ہے، ایچ بی ایل کی بیلنس شیٹ دسمبر 2015 کے مقابلے میں 7 فیصد کے اضافے سے 2.4ٹریلین روپے پر پہنچ گئی، مقامی ڈپازٹ مکس میں بہتری کاعمل جاری رہا اور اب کرنٹ اکاؤنٹس ڈپازٹس کا 35.6فیصد ہوگئے۔

ایچ بی ایل کو سال 2016کے پہلے 9ماہ میں 25.8ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع ہوا جبکہ فی حصص آمدن 17.47 روپے رہی۔

مذکورہ 9ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹس میں اوسطاً 19 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہوا جس سے ایچ بی ایل کو مقامی ڈپازٹس کی لاگت میں کمی لانے میں مدد ملی، تمام سیگمنٹس میں اوسط مقامی قرضے بڑھنے کے ساتھ بینک خالص سودی آمدنی 7 فیصد بڑھا کر 62.2ارب روپے تک لے جانے کے قابل ہوا، فیس اور کمیشنز 18 فیصد کے اضافے سے 13.7ارب روپے پر پہنچ گئے، اس دوران انتظامی اخراجات میں اضافہ 10 فیصد تک محدود رہا، این پی ایل کوریج ریشو بہتری کے ساتھ 30ستمبر 2016 کو 90فیصد تک پہنچ گیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment