ایمز ٹی وی (تجارت) سیاسی ہلچل کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کار سرگرم، کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 49 ہزار کی نئی بلند سطح جا پہنچا۔سپریم کورٹ میں جاری
پانامہ کیسز پر حصص بازار میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاوادیکھا گیا، کبھی مندی تو کبھی تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔آج کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 200 سے زائد پوانئٹس کا اضافہ دیکھا گیا،
جس سے ہنڈرڈ انڈیکس کاروبار کے دوران 49 ہزار سے بھی تجاوز کرگیا۔ معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار کموڈیٹی اسٹاک میں دلچسپی لے رہے ہیں،
جس میں بینکس،سیمنٹ،ا?ئل سیکٹر سیمت دیگر سیکٹر شامل ہیں، لیکن ساتھ ہی سرمایہ کاروں کی نظریں سیاسی ہلچل پر بھی ہیں، جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاو دیکھا جارہا ہے۔