ھفتہ, 23 نومبر 2024


ایف بی آر نے بڑا اعلان کردیا

 

ایمز ٹی وی (تجارت) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے جمعرات کو نئی آڈٹ پالیسی 2016کے تحت پیرا میٹرز کی بنیاد پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے ججز،جرنیلوں،صحافیوں،اینکر پرسنز،بیوروکریٹس سمیت دیگر تمام تنخواہ دار

ملازمین و کاروباری ٹیکس دہندگان میں سے مجموعی طور پر 93 ہزار سے زائد افراد کو آڈٹ کے لیے منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دستیاب دستاویز کے مطابق نئی آڈٹ پالیسی کے تحت ٹیکس دہندگان کو آڈٹ کے لیے منتخب کرنے کے

حوالے سے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی تقریب آج شام 3 بجے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی، تقریب میں صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز زبیر طفیل ،آئی کیپ کے رہنما و سابق چیئرمین ایف بی آر عبداللہ یوسف،

آل پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر محسن ندیم، پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن کے میاں عبدالغفار کے علاوہ ایف پی سی سی آئی اور چیمبرز سمیت دیگر تاجر تنظیموں کے عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق تقریب سے چیئرمین ایف بی ٓآر نثار محمد اور وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے ریونیو ہارون اختر کے علاوہ دیگر رہنما خطاب کریں گے جس کے بعد 4 بجے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی ہوگی

جس کے ذریعے مجموعی طور پر 93 ہزار سے زائد انفرادی ٹیکس دہندگان ، کمپنیوں اور ایسوسی ایشن آف پرسنز سمیت دیگر ٹیکس دہندگان کو ٹیکس ایئر 2015 کے آڈٹ کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment