منگل, 26 نومبر 2024


نان اوپیک ممالک تیل کی قیمتیں بڑھانے میں تعاون کریں، سعودیہ

ایمز ٹی وی (بزنس) سعودی عرب نے کہا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے لیے نان اوپیک ممالک کو تعاون کرنا ہوگا، اوپیک کا تیل کی عالمی پیداوار میں حصہ صرف 30فیصد ہے، اس لیے ہم اکیلے اس کی ذمے داری نہیں لے سکتے، تیل قیمتوں میں بہتری کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، ہم نئے کلائنٹ کو خام تیل کی سپلائی دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سعودی وزیرتیل علی النعیمی نے ایک بیان میں کیا۔ انھوں نے زور دیا کہ اوپیک سے باہر تیل کے پیداواری ممالک کو خام تیل کی گرتی قیمتوں کو سنبھالنے کے لیے لازمی طور پر تعاون کرنا ہوگا، ہم اکیلے ذمے داری لینے سے انکار کرتے ہیں کیونکہ تیل کی عالمی پیداوار میں اوپیک کا حصہ صرف 30 فیصد ہے جبکہ 70 فیصد اوپیک سے باہر دیگر ممالک کا حصہ ہے۔ یاد رہے کہ خام تیل کی قیمتیں جون2014 سے اب تک 60فیصد کم ہو چکی ہیں، قیمتوں میں رواں ماہ بہتری آنا شروع ہوئی تھی مگر اب پھرسے کمی ہو رہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment