اتوار, 24 نومبر 2024


نان ٹیکس آمدنی میں کمی حکومت کیلئے چیلنج

ایمز ٹی وی(تجارت) ایشائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بڑھتا ہوا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ زرمبادلہ کے ذخائر کے لئے خطرناک ہے۔ حکومت پاکستان رواں مالی سال کا اقتصادی ترقی کا ہدف حاصل نہیں کر سکے گی۔رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی میں5 اعشاریہ 2 فیصد اضافہ ہوگا۔ ایشائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت پر تازہ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 4ماہ میں زرمبادلہ کے ذخائر میں پہلے ہی ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر کمی ہو چکی ہے، ساڑھے پانچ فیصد کے ہدف کے برعکس جی ڈی پی5اعشاریہ 2 فیصد رہے گا، بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لئے حکومتی آمدنی بڑھانے کیلئے اضافی اقدامات کی ضرورت ہےنان ٹیکس آمدنی میں کمی حکومت کیلئے ایک اضافی چیلنج ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں سیکورٹی، معاشی استحکام اور صنعتی ترقی سے اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوا ۔سی پیک اقتصادی ترقی کیلئے ایک اہم موقع ہے اور آنے والے سالوں میں سی پیک کی بدولت پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment