ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاکستان ریلوے میں بڑی تبدیلی، آن لائن ٹکٹیں فروخت

 

ایمزٹی وی (تجارت) ملک بھر میں صارفین اب اپنے موبائل فون سے براہ راست ادائیگی کے ذریعے پاکستان ریلوے کی ٹکٹیں خریدتے ہوئے اپنی مرضی کی سیٹ بک کرا سکیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اس معاہدے کی منظوری دے دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں کام کرنے والی دیگر سیلولر کمپنیوں کے صارفین کو بھی یہ سہولت فراہم کی جائے تاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں آنے والی جدت کے فوائد زیادہ سے زیادہ پاکستانی شہریوں تک پہنچائے جا سکیں۔ سی ای او پاکستان ریلویز محمد جاوید انور کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلویز اس سے پہلے ہی کامیابی کے ساتھ آن لائن ریزرویشن کا نظام شروع کر چکا ہے، پاکستان ریلوے گزشتہ برس سے یو بی ایل اومنی کے ساتھ یہ سہولت فراہم کر رہا ہے اور اب تک لاکھوں مسافر 50 کروڑ روپے سے زائد کی ٹکٹیں اس نظام کے تحت حاصل اور اس کے ذریعے آسانی کے ساتھ سفر کر چکے ہیں۔ دوسری جانب ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی فہد الرحمن نے بتایا کہ معاہدے پر دستخط کی تقریب کے بعد مذکورہ سیلولر کمپنی کے 5 کروڑ 20 لاکھ صارفین بغیر اضافی چارجز کے اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے بلکہ سیلولر کمپنی کے 60 ہزار آؤٹ لیٹس پر بھی ریلوے ٹکٹوں کی بکنگ ہو سکے گی، معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آبادمیں منعقد ہو گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment