جمعہ, 22 نومبر 2024


ایمنسٹی اسکیم،200 سے زائد پاکستانیوں کا ڈکلیئریشن جمع نہ کرانے کا انکشاف

 

اسلام آباد:ایمنسٹی اسکیم کے تحت 200پاکستانیوں کی جانب سے کھربوں روپے کا غیر ملکی کالا دھن سفید کرانے کیلیئے ڈبل ٹیکس جمع کرانے جبکہ 501 افراد کی جانب سے ٹیکس کی رقم جمع کرانے کے باوجود ڈکلیئر یشن جمع نہ کرانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایف بی آر کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ غیر ملکی اثاثوں کو قانونی حیثیت دلوانے کے لیئے میکینزم کے تحت سوفٹ کوڈ جاری کیا گیا تھا اور نیویارک میں قائم نیشنل بینک کی برانچ کو سینٹرل پوائنٹ قرار دیکر واجب الادار عایتی ٹیکس کی رقم سوئفٹ کوڈ کے ذریعے وہاں جمع کروانا تھاجہاں سے یہ رقم اسٹیٹ بینک کو منتقل ہونا تھی اور اسٹیٹ بینک نے ہی کمپیوٹرائزڈپیمنٹ رسید جاری کرنا تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً200 پاکستانیوں نے کھربوں روپے کے غیر ملکی اثاثہ جات کیلیئے پاکستانی کرنسی میں رقوم جمع کروا کر ڈکلیئریشن جمع کرانے کی کوشش کی تو انھیں بتایا گیاغیر ملکی اثاثہ جات کیلیئے پاکستانی کرنسی میں ٹیکس ادائیگی نہیں ہو سکتی اور پاکستان میں اپنے فارن کرنسی اکاﺅنٹ کے ذریعے جمع کرایا گیا۔رعایتی ٹیکس قابل قبول نہیں ہوگا۔ ذرایع نے مزید بتایا کہ 13جولائی تک ٹیکس جمع کرانے والے 107 افراد میں سے مزکورہ کے علاقہ لوگ ایسے تھے جنہوں نے ڈیڈلائن سے پہلے ٹیکس کی رقم تو جمع کرائی مگر ڈکلیئریشن جمع نہ کرا سکے چنانچہ اب ان لوگوں نے بھی ایف بی آر سے رجوع کیا ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment