پیر, 20 مئی 2024


گیس کے نرخ قانون کے عین مطابق بڑھائے گئے

 

کراچی : اوگرا نے کہا ہے کہ گیس کے نرخ عالمی مارکیٹ کو مد نظر رکھ کر بڑھائے گئے۔
سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو سی این جی کی قیمت میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی اوگرا نے جمع کرائے گئے جواب میں کہا کہ گیس کے نرخ عالمی مارکیٹ کو مد نظر رکھ کر بڑھائے گئے۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باعث گیس کے نرخ بڑھائے ،گیس کے نرخ قانون کے عین مطابق بڑھائے گئے۔
درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سی این جی نرخ بڑھانے سے متعلق اوگرا کا نوٹیفکیشن غیرقانونی ہے، اوگرا نے سوئی سدرن گیس کی قیمت 17 فیصد بڑھانے کی سفارش کی، اوگرا نے سوئی نادرن گیس کی نرخ 30 فیصد بڑھانے کی سفارش کی، وفاقی حکومت نے اوگرا کی سفارش کے برخلاف 40 فیصد یکساں نرخ بڑھا دیے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سی این جی کی پیٹرول سے زائد نرخ کا عام آدمی کیسے بوجھ اٹھائے گا، پہلی بار پیٹرول سستا اور سی این جی مہنگی کر دی گئی پیٹرول درآمد جبکہ گیس تو سندھ خود پیدا کرتا ہے دونوں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے نرخ یکساں بڑھانا خلاف قانون ہے، عدالت نے سی این جی کے نرخ میں اضافے کے خلاف سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment