آج کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ڈالر نے پیچھے کی طرف لمبی چھلانگ لگائی ہے۔
کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کم ہوگئی ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی پرواز کو نئے ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ریورس گیئر لگ گیا۔
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تین روپے 5 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد اس کی قیمت 136 روپے پر آگئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈالر نے لمبی چھلانگ لگائی اور یہ 142 روپے تک پہنچ گیا تھا تاہم اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد یہ 139 روپے 5 پیسے پر آگیا تھا۔