جمعہ, 22 نومبر 2024


کورونا وائرس کے منفی اثرات پاکستانی معیشت پر ظاہر ہونا شروع

ملکی معیشت پر کورونا وائرس کے منفی اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی اور ڈالر کی قیمت میں تین روپے اضافے نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ بین الاقوامی سطح پر کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وباء کے سبب عالمی معیشت پر منفی اثرات پاکستانی معیشت پر ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں، ملک میں ڈالر کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہوا جب کہ ملکی اسٹاک مارکیٹ میں ساڑھے گیارہ سو پوائنٹ کے لگ بھگ کمی واقع ہوئی جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ اور روپے کی قیمت گرنے کی بنیادی وجہ کورونا وائرس سے عالمی سطح پر پیدا ہونے والے اقتصادی بحران اور تیل کی قیمتوں میں خطرناک حد تک کمی ہے اگر یہ رجحان برقرار رہا تو مستقبل میں اقتصادی صورتحال مزید متاثر ہوگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment