بدھ, 27 نومبر 2024


کاپوریٹ ٹیکس کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک!

  ایمزٹی وی(بزنس) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عبدالرؤف عالم نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کارپوریٹ ٹیکس کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے، پاکستان میں کارپوریٹ سیکٹر مقامی، صوبائی اور وفاقی سطح کے تقریباً 52 اقسام کے ٹیکس ادا کرتا ہے جو کاروبار آسان بنانے کے عمل کو خراب کرنے کی سب سے بڑی وجہ ہے، ٹیکسوں کی شرح بہت زیادہ ہونے کے باوجود ملک میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب کم ہے جوٹیکس کے غیرمساویانہ نظام کا عکاس ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس کا نظام افسوسناک ہے کیونکہ اس کے تحت ٹیکس کا بوجھ کم آمدن طبقے پر پڑتا ہے، ایف پی سی سی آئی کا موقف بالکل واضح ہے کہ ذریعہ آمدنی سے قطع نظر جو جتنا زیادہ کما رہا ہے اسے اتنا زیادہ ٹیکس دینا چاہیے، بہرحال حکومت اورایف پی سی سی آئی دونوں ٹیکس سسٹم میں بہتری لانے پرمتفق ہیں اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ  وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار کے سا تھ حالیہ ملاقات میں بھی اس مسئلے کو اٹھایا۔ وفاقی وزیر خزانہ کوسراہتے ہوئے عبدالرؤف عالم نے کہا کہ انھوں نے ملکی معیشت کی بہتری اور خوشحالی کے لیے ایف پی سی سی آئی کے ساتھ مل کر مالیاتی پالیسی اور ٹیکس سسٹم میں خرابیوں کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment