منگل, 14 مئی 2024


ٹیکس ورلڈ میں پاکستان کی زبردست پزیرائی

ایمزٹی وی(بزنس) پیرس میں منعقدہ ٹیکسٹائل اپیرل مصنوعات کی بین الاقوامی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شریک پاکستانی کمپنیوں کو امریکا، برطانیہ، ترکی، جرمنی، فرانس اور یورپی یونین کے دیگر ملکوں سمیت وسط ایشیائی ممالک کے خریداروں کی جانب سے بھرپور رسپانس حاصل ہوا ہے تفصیلات کے مطابق  اس سال نمائش میں 230 کمپنیوں نے حصہ لیا بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت گزشتہ سال کے مقابلے میں 30فیصد زائد رہی۔ پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، ویتنام، چین، ہانگ کانگ، تائیوان، کوریا، بھارت، ترکی اور مراکش نے بھی قومی پویلین قائم کیے پیرس میں پاکستانی کمرشل قونصلر امبرین افتخار نے نمائش میں پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور پاکستانی مصنوعات کو ملنے والی پذیرائی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے برآمدات میں اضافے کے لیے خوش آئند قرار دیا جبکہ نمائش میں شریک ایس ایم ڈینم کے آصف مرچنٹ نے کہا کہ ٹیکس ورلڈ عالمی سطح پر مقبول نمائش ہے جس کے ذریعے نئی مصنوعات اور نئے خریداروں تک موثر طریقے سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، اس  نمائش میں موجودہ فیشن کے تقاضوں پر پورا اترنے والی مصنوعات متعارف کرائی جاتی ہیں۔ سرینا ڈائنگ اینڈ فنشنگ ملز کے مصطفیٰ زمان کا کہنا ہے کہ نمائش میں خریداروں سے اطمینان بخش موثر رابطے ہوئے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment