بدھ, 30 اکتوبر 2024


تھائی چاول کےسرکاری ذخیرے کی نیلامی،

ایمزٹی وی(بزنس)تھائی لینڈ کی جانب سے چاول کے سرکاری ذخیرے کی نیلامی سے ایشیائی مارکیٹ میں چاول کی قیمتیں سخت دباﺅ کا شکار ہیں جبکہ افریقی خریداروں نے نئی خریداری کیلئے بنکاک کا رخ کرلیا ہے۔ تھائی حکومت کی جانب سے چاولوں کی نیلامی اور طلب میں کمی کے باعث رواں ہفتے کے دوران بھارت کے 5 فیصد ٹوٹے پاربائلڈ چاول کے نرخ کم ہوکر 375-385 ڈالر فی ٹن رہے جبکہ جون کے آخر میں یہ 380-390 ڈالر فی ٹن کے حساب سے فروخت کیے گئے تھے۔تھائی لینڈ کے 5 فیصد ٹوٹے چاول کے نرخ رواں ہفتے 420-438 ڈالر فی ٹن رہے جو گزشتہ ہفتے 415-438 ڈالر فی ٹن رہے۔ rice1 اس عرصے کے دوران ویتنامی چاول کے نرخوں میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے چاول کے ایک برآمد کنندہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کا ملک تھائی لینڈ اور ویتنام کے بعد دنیا کا تیسرا بڑا چاول برآمد کرنے والا ملک ہے اور تھائی لینڈ حکومت کی جانب سے بڑی مقدار میں سرکاری چاول کی فروخت کے باعث مقابلے بازی میں وجود رکھنے کیلئے اسے بھی چاول کے نرخوں میں کمی کرنی پڑ رہی ہے۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ کی حکومت نے رواں مہینے کے دوران برآمدی سرگرمیوں اور صنعتی استعمال کیلئے 2.48 ملین ٹن چاول کی نیلامی کا اعلان کررکھا ہے اور2017 ءکے وسط تک چاول کا تمام سرکاری ذخیرہ نیلام کردیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment