ھفتہ, 23 نومبر 2024


فلسطینی معذور استانی حبہ ال شرفۃ کا اعزاز

ایمز ٹی وی (اسپیشل رپورٹ) جینیاتی معذوری ڈاون سنڈروم سے دوچار خاتون حبہ ال شرفۃ فلسطین کی ایک غیر سرکاری تنظیم کے ایک اسکول کی سابق طالبہ ہیں اور اب اسی اسکول میں ذہنی معذور بچوں کی استانی بن گئی ہیں۔ 26 سالہ حبہ ال شرفۃ فلسطین کی پہلی استانی ہیں جو خود بھی ذہنی معذوری سے دوچار ہیں لیکن انھوں نے اپنےخوابوں کو پورا کرنے کے لیے سخت محنت اور لگن دکھائی ہے۔آج وہ فلسطین کے ذہنی معذور بچوں کے لیے ایک امید ہیں جو اب بھی تعلیم اور کام کی جگہوں پر پسماندہ ہیں۔

111

متاثر کن استانی حبہ غزہ کی پٹی کے علاقے میں واقع ایک اسکول میں ڈاون سنڈروم سے دوچار بچوں کی بحالی اور انھیں تعلیم دینے میں مدد کر رہی ہیں، جہاں ان بچوں کو تعلیم، رقص ، دستکاری اور کھیلوں کے ذریعے سکھایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلاحی تنظیم رائٹ ٹو لیو سینٹر 1992 سےقائم ہے اس مرکز میں لگ بھگ 400 بچے زیر تعلیم ہیں ۔ اطلاعات کےمطابق حبہ ال شرفۃ طالب علموں سے قریب ہیں اور وہ اپنی زندگی کے تجربات کو دیکھتے ہوئے ذہنی معذور بچوں کی ضروریات کو سمجھنے اور انھیں پورا کرنے کے قابل ہیں۔

135221400 14588644149801n

اسی طرح جب اسکول کے باہر طلبہ اپنی استانی حبہ کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں تو ان بچوں کا اپنی غیر معمولی استانی کے ساتھ ایک خاص لگاؤ نظر آتا ہے۔ دنیا بھر میں جب ان کی تعلیم کا سوال آتا ہے تو معذور بچے زیادہ پسماندہ گروپوں میں سے ہیں لیکن حبہ ال شرفۃ جیسے لوگوں کی حیرت انگیز صلاحیتیں اور کام کرنے کا لگن معذور طلبہ کو عام بچوں کی طرح جینے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

ڈاون سنڈروم ایک جینیاتی حالت ہے، جو جسم میں کروموزوم کی بے قاعدگیوں سے ہوتی ہے عام طور پر یہ بیماری سیکھنے کی معذوری اور مخصوص جسمانی خصوصیات کے ساتھ ظاہر ہوتی ہے لیکن سیکھنے کی معذوری کی سطح ہر فرد کے لیے مختلف ہو سکتی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Media

Leave a comment