ھفتہ, 23 نومبر 2024


پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے پیرا کا نوٹیفکیشن چیلنج کئے جانے پر سپریم کورٹ کا حکم نامہ


ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے پیرا کا نوٹیفکیشن چیلنج کئے جانے پر پیرا، سیکرٹری کیڈ سمیت تمام فریقین سے 4 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد نے پیرا کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا ہے اور درخواست میں کہا گیا ہے کہ دوبارہ رجسٹریشن کرانے کا حکم سمجھ سے بالاتر ہے۔ ہائیکورٹ نے دوبارہ رجسٹریشن کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکنے کا حکم دیتے ہوئے پیرا، سیکرٹری کیڈ سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 4 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment