ایمز ٹی وی (تعلیم /اسلام آباد) سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ایک مخصوص گروپ کی ایما پر ہمارے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ جس اراضی پر قبضے کے حوالے سے خبریں آ رہی ہیں وہ سیاسی مخالفین کی جانب سے میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں۔
مذکورہ اراضی کے حوالے سے تمام ملکیتی قانونی دستاویزات ہمارے پاس موجود ہیں جنہیں ہر فورم پر پیش کر سکتے ہیں ، سرکاری زمین پر موجود قابضین کے خلاف آپریشن کیا جائے ہم سب سے آگے ہونگے ۔
اسلام آباد اراضی دفاتر کے ریکارڈ کی تصدیق شدہ نقل میرے بیٹے سید جرار حسین بخاری کو جولا ئی 2016 کو بھی جاری کی گئی ہے۔
مذکورہ اراضی کے بارے میں الزامات سراسر بے بنیاد ہیں۔ ،انہوں نے کہا کہ قائد اعظم یونیورسٹی کیلئے زمین ملپور، جھنگ بندیال اور نور پور شاہاں سے حاصل کی گئی تھی ، قائد اعظم یونیورسٹی کی اراضی پر نور پور شاہاںمیں سیکڑوں کی تعداد میں نہ صرف رہائش گاہیں ہیں بلکہ قابضین کے شناختی کارڈ اور ووٹ کا بھی اندراج ہو اہے -