اتوار, 24 نومبر 2024


ملک میں انسانی حقوق کا معاملہ ریاستی ترجیحات میں شامل نہیں

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے تحت منعقدہ دوروزہ بین الاقوامی میراتھن کانفرنس بعنوان’’میڈیا کی تعلیم،نظریہ، انڈسٹری اور پاکستان میں تحقیق‘‘ کے موضوع پر جاری دوروزہ کانفرنس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سینئر صحافی اور انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ آئی اے رحمان نے کہا کہ ملک میں انسانی حقوق کا معاملہ ریاستی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔

ان کا مزید انسانی حقوق صرف آئینی او ر عدالتی معاملہ نہی ںبلکہ ایک طرز زندگی ہے۔ پاکستان میں انسانی حقوق کو نصاب میں شامل کرکے ملک میں دیر پا امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ طالب علموں میں انسانوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے والے بیانیے کی جگہ تمام انسانوں کیلئے برابری کی بنیاد پر حقوق کی فراہمی سے انسانی زندگی کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی(ڈین فیکلٹی برائے نظمیات)، ڈاکٹر الطاف اللہ ( چیئرمین شعبہ ابلاغ عامہ ، یونیورسٹی آف پنجاب)، تسنیم احمر ( ڈائریکٹر عکس) اور مہوش علی ( لیکچرار شعبہ ابلاغ عامہ سردار بہادر خان یونیورسٹی کوئٹہ) نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر خالد عراقی نے کہا کہ میڈیا کے نصاب کو عملی بنیادوں پر مرتب کرنے کی ضرورت ہے ، مختلف سیشنز سے رضا علی عابدی ، وسعت اللہ خان، ڈاکٹر راوف پاریکھ ، اطہر ہاشمی ،ڈاکٹر جاوید جبار ، پروفیسر شیراز پراچا ، حسن خان ،ڈاکٹر عرفان ، ڈاکٹر اشرف خان ، ڈاکٹر ریاض ، جبران پیش امام اور دیگر نے خطاب کیا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment