ایمز ٹی وی (تعلیم/راولپنڈی ) ڈسٹرکٹ آکائونٹس آفس راولپنڈ ی نے 2016 میں ترقی پانے والے مڈل،ہائی اور ہا ئر سکینڈری اسکولوں کے سینکڑوں اساتذہ کی دسمبر 2016 کی تنخواہیں روک دی ہیں۔
جبکہ جنوری 2017 میں ضلع بھر کے 1951پرائمری ،مڈل ،ہائی اورہائر سکینڈری سکولوں میں تعینات 15ہزارسے زائد اساتذہ کی تنخواہیں روک دی جائیں گی کیونکہ ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس نے موقف اختیار کیاہے کہ نئے نظام کے تحت تنخواہیں دینے کااختیار ہمارے پاس نہیں اس کے لئے فنانس اتھار ٹی قائم کی جائے گی۔
جو تمام معاملات کو دیکھے گی ۔اس حوالے سے اساتذہ تنظیموں کے رہنما شفیق بھلوالیہ ،عمرحیات گوندل ، عارف محمود، محمد خان اعوان ، ہللہ رکھا گجر نے ڈسٹرکٹ اکائونٹس کی جانب سے اساتذہ کی تنخواہیں ، بلزبقا یاجات،سورس فارم روکنے پر سخت تشویش کااظہارکیا اور کہاکہ نیا نظام اساتذہ کے معاشی قتل کے مترادف ہے اس کے آنے کے ساتھ ہی اساتذہ کے مسائل بڑھ گئے ہیں ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے ۔
اساتذہ تنظیموں نے احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2016 میں ترقی پانیوالے استانزہ کی تنخواہیں ورک دی گئی ہیں۔
ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفس راولپنڈی نے 2016میں ترقی پانے والے اساتذہ کی تنخواہیں روک دی ہیں جبکہ ضلع بھر میں تعینات 15ہزار سے زائد اساتذہ کی جنوری کی تنخواہ بھی ر کنے کاخدشہ ہے۔
اس اقدام سے اساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ،نئے نظام پر اساتذ ہ تنظیموں نے تحفظات کااظہارکرتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دے دی ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت نئے نظام کی بحالی کے ساتھ ہی اساتذہ کے مسائل بھی بڑھنے لگے۔ ۔