ایمز ٹی وی ( تعلیم) تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے ایچ ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے لیے امتحانی فارم جاری کر دیئے گئے ہیں جو کہ متعلقہ تعلیمی اداروں کے توسط سے جمع کرائے جا سکیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق ایچ ایس سی پارٹ ون گیارویں جماعت کے لیے بغیر لیٹ فیس کے امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 21فروری مقرر کی گئی ہے جبکہ پارٹ ٹو بارویں جماعت کیلئے بغیر لیٹ فیس کے امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 8فروری مقرر ہے