ایمز ٹی وی (تعلیم /فیصل آباد) ڈائریکٹوریٹ آف کالجز فیصل آباد نے دو نئے گرلز کالجز کا پی سی ون پنجاب حکومت کو بھجوا دیا ۔ پنجاب حکومت کی طرف سے رواں مالی سال کی ترقیاتی اسکیموں میں فیصل آباد ڈویژن میں تین نئے گرلز کالجز کے قیام کیلئے فنڈز رکھے تھے۔ ڈائریکٹر کالجز فیصل آباد ڈویژن رانا منور احمد خان نے دو نئے گرلز کالجز کے قیام کیلئے پی سی ون تیار کرکے پنجاب حکومت کو بھجوا دیا۔ تحصیل جڑانوالہ کے چک 97 ر۔ب میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے قیام کیلئے پنجاب حکومت سے 137 ملین ، جھنگ کےعلاقہ اٹھارہ ہزاری میں بھی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے قیام کیلئے 137 ملین روپے طلب کئے گئے ہیں۔ جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گورنمنٹ قطبیہ گرلز ڈگری کالج خیر آباد کا قیام عمل میں لانے کیلئے پی سی ون کی تیاری پر کام جاری ہے۔