جمعہ, 03 مئی 2024


مہران یونیورسٹی کا تحقیق کے میدان میں اہم کردار

ایمزٹی وی (تعلیم / جامشورو) مہران یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشوروکے کیمیکل انجینئرنگ شعبہ کی جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کے تعاون سے "لائن لاسز اور اس کے کنٹرول " کے متعلق سیمینار منعقد ہوا۔ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو چاہیئے کہ وہ ہمارے گریجویٹس کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرے اور مالی مدد کرے ․ انہوں نے کہا کہ مہران یونیورسٹی میں جلد کوئلے کاتحقیقی سینٹر بھی قائم کیا جائیگا جوکہ گیس فکیشن پر کام کرے گا کیوں کہ ملک میں جاری قدرتی وسائل کے بحران کو جدید تحقیق کے ذریع ختم کیا جا سکتا ہے ․ انہوں نے کہا کہ مہران یونیورسٹی سندھ کے غریب طبقے کے طلبہ و طالبات معیاری تعلیم دی رہی ہے یہی سبب ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں50فیصد سے زیادہ ہمارے گریجویٹس کام کر رہے ہیں ․ انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو سندھ میں ترقی اور خوشحالی کے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے ․ انہوں نے کہا کہ تحقیقی منصوبوں کو ترقی دلوانے کے لئے بھی ہمیں تعاون کی ضرورت ہے اور مہران یونیورسٹی اس وقت تحقیق کے میدان میں بڑا کردار ادا کر رہی ہے ․ سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد امین راجپوت نے کہا کہ شہری ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم لائن لاسز اور گیس لیکیجز اور چوری کو روک سکیں ․ انہوں نے کہا کہ ایس ایس جی ایس ایک قومی اثاثہ ہے اور قومی اثاثوں کا تحفظ اور محتاط استعمال کی سب سے زیادہ ذمہ واری نوجوانوں پر آتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment