ایمزٹی وی (کراچی/ تعلیم)اقراء یونیورسٹی میں بزنس مینجمنٹ، ایجوکیشن اور سوشل سائنسز میں جدت طرازی اور ابھرتے ہوئے رجحانات کے حوالے سے جاری بین الاقوامی کانفرنس گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گئی۔ اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے اس دوران پیش کیے جانے والے ریسرچ پیپرز پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔
کانفرنس میں کینیڈا کی بروک یونیورسٹی کے ڈاکٹر عثمان راجا نے اپنی ریسرچ پیش کی جس میں قیادت کی چھپی ہوئی چیزوں پر بات چیت کی گئی تھی جو منفی تاثر رکھتی ہیں۔ڈاکٹر راجا نے اپنی ریسرچ پاکستان میں کی تھی اور مقامی قیادت کے حوالے سے ان کے پیروکاروں کے رویے سے متعلق تھی، یہ ریسرچ اپنی نوعیت کے اعتبار سے منفرد تھی، اور ایک ایسے ،معاشرے میں کی گئی، جہاں طاقت کے باعث ایک بڑا خلاء موجود ہے جو مغربی تھیوریز کیلئے ایک چیلنج ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین نثار نے مشترکہ طور پر کانفرنس کے انعقاد پر اقراء یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی اور سندھ یونیورسٹی کے اقدامات کو سراہا۔