ایمزٹی وی (تعلیم/ کراچی)این ای ڈی یونی ورسٹی، شعبہ آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈکمرشلائزیشن(اوریک) کے انکیوبیشن سینٹر (کائنیٹک) نے انجینئرز کے لیے بزنس کا راستہ کھولنے کی ٹھان لی۔ اس مقصد کے حصول کے لیے اوریک کی ٹیم ڈائریکٹر ڈاکٹر محمود حسن کی قیادت میں دن رات مصروفِ عمل ہے۔کائنیٹک کے انکیوبیشن پروگرام (ایس آئی پی) کے تحت اس وقت پانچ کیمپس رن کمپنیز جب کہ بارہ اسٹارٹ اپس کام کررہے ہیں، جن سے انجیئیرز ناصرف کمارہے ہیں بلکہ معاشرتی بہتری میں بھی اپنا اپنا کردار کررہے ہیں۔
کائنیٹک کی پہلی نمبر پر کیمپس رن کمپنی اوپن مائیک ہے جس نے1.3ملین کا بزنس کیا اور اپنے پلیٹ فارم سے انجیئیرز میں اپنی بات دوسروں تک پہنچانے میںحائل جھجھک کو دُور کیا۔ دوسری اور ایکٹو کیمپس رن کمپنی سائیکل یاری نے جامعہ این ای ڈی کے طالب علموں کے بڑے مسئلے ٹرانسپورٹیشن کا حل ممکن بنایا، سائیکل کے ذریعے فاصلے کم ہوئے، یہ کمپنی پھلنے پھولنے لگی اور اب ہر ماہ تین سائیکلوں کا اضافہ معمول بن چکا ہے۔ اسی طرح کیمپس رن کمپنیEDVON نے روبوٹس بناکر ایک سال میں 12لاکھ کا بزنس بھی کیا اور روایتی طرزِِ تعلیم کے فرسودہ نظام کوتبدیل کرنے کے لیے روبوٹس اسکولز کوفروخت کیے کہ طالبِ علم پرائمری سطح ہی پر روبوٹس کی پروگرامنگ سیکھیں تاکہ اعلی سطح پر پہنچ کر ہمارا انجیئنیر بین الاقوامی مارکیٹ کا مقابلہ کرسکے۔ کیمپس رن کمپنی بُک کیفے نے پبلک مقامات پر کتابوں کے شیلف لگائے اور طلب کرنے پر کتابیں گھر پہنچانے کی ذمّے داری بھی نبھائی۔ کیپمس رن کمپنی DIY این ای ڈی کلب جو کہ خود کام کرو کہ تصوّر کو عملی شکل دیتی ہے، مختلف ایونٹس، ورکشاپس، کورسز کرواتی ہے اور روبوٹس سے متعلق شعور بیدار کررہی ہے، انہوں نے پانچ ماہ کے قلیل عرصے میں لگ بھگ ایک لاکھ کا بزنس کیا۔ اوریک کے انکیوبیشن پروگرام کے اسٹارٹ اپس بھی کیمپس رن کمپنیز سے پیچھے نہیں۔
اسٹارٹ اپ cares نے آن لائن یہ سہولت فراہم کی ہے کہ آپ 24/7 جب چاہیں رپیئرنگ اور مینٹنس کے لیے متعلقہ سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ اسٹارٹ اپ compare and shop آن لائن شاپنگ اسٹورز کی قیمتوں کا موازنہ کرکے سستی اشیاءکی نشاندہی کرتا ہے۔ اسٹارٹ اپ روبوٹکس ورلڈ پورے پاکستان میں STEM ایجوکیشن کے متعلق شعور بیدار کررہا ہے، یہ اسٹارٹ اپ سائنس، ٹیکنالوجی، انجئیرنگ اور میتھ کے حوالے سے کام کرتا اور بزنس حاصل کرتا ہے۔اسٹارٹ اپ bend the trend نئی اشیاءکے متلاشی خریداروں کی توجہ کا مرکز ہے جوکہ نئی پروڈکٹس متعارف کرواتا اور اس کے ذریعے بزنس کماتا ہے۔ اسٹارٹ اپ efectکے ہونہار انجیئنےرز نے واشنگ مشین کا ایسا ماڈل تخلیق کیا ہے جو کم پانی اور ڈٹرجنٹ میں بہترین صفائی دیتا ہے۔ centauri کا بزنس حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہاو¿س ہولڈ اشیاءخریدار ان انجیئےرز سے اپنی پسند کے مطابق بنواسکتے ہیں۔ work flick یہ اسٹارٹ اپ اسمال بزنس کے لیے پلیٹ فارم کررہا ہے۔
ماحولیاتی مسائل کو مدّنظر رکھتے ہوئے اسٹارٹ اپ green sun بلڈرز اور آرکٹیکٹس کو گرین ٹیکنالوجی کا استعمال سکھانے سمیت اس کے لےے میٹریل فراہم کررہا ہے۔ جس کے ذریعے عمارتیں موسموں کے اثرات سے محفوظ بھی رہتی ہیں اور بجلی سمیت دیگر خرچے بھی کم ہوجاتے ہیں۔ اسٹارٹ اپ elcap technology بجلی چوروں سے مقابلہ کررہا ہے، اس کے لیے ایسے میٹر بنائے جارہے ہیں جو بجلی سے متعلقہ کمپنی کو بذریعہ انٹرنیٹ چوری کی اطلاع دیتے ہیںِ۔ اسٹارٹ اپ Xmart shoesیہ اسٹارٹ اپ موٹاپے کا دشمن ہے، دن بھرکی کیلوریز کا ناصرف حساب رکھتا ہے بلکہ جوتوں میں انہیں جمع کرتا جاتا ہے جس کے ذریعے بیٹری چارج کی جاسکتی ہے۔ اسٹارٹ اپ LPG Recovry مختلف ریفائنریز سے نکلنے والے نقصان دہ مادّوں کوایل پی جی میں تبدیل کرکے ماحول دوستی بھی کررہا ہے جب کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے بھی کوشاں ہے۔