ایمزٹی وی (تعلیم/کراچی)پاکستان کی سترہویں یوم آزادی کے موقع پراین ای ڈی یونیورسٹی میں ’دوستانہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ“ کا انعقاد کیاگیا جس میں این ای ڈی کے فارغ التحصیل سول انجینئیر، وزیراعلی سندھ سیّد مراد علی شاہ مہمانِ خصوصی بھی تھے جب کہ ٹیم این ڈی ایلمنی الیون کی کپتانی کے فرائض بھی انجام دیئے۔ دوسری جانب ٹیم این ای ڈی الیون کی قیادت وائس چانسلر جامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے سنبھالی۔
ٹیم این ای ڈی المنائی الیون کے کپتان سید مراد علی شاہ کی قیادت میں معروف بینکر عارف حبیب، آغا مقصود عباس، صادق محمد، فیصل اقبال، ساجد علی، انجینئرسہیل بشیر، انجینئرندیم منظور، بابر ثانی، اذکار داور، انجینئرعلی بن سہیل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جب کہ ٹیم این ای ڈی الیون کے کپتان پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی قیادت میں رجسٹرار غضنفر حسین، ڈاکٹر فرخ عارف، ڈاکٹر علی حسن محمود، انجینئروصی الدین، انجینئرشہاب الدین، انجینئر عثمان علی شاہ، انجینئر رئیس احمد، غلام علی، صغیر عباس، انجینئروصال انصاری، انجینئراعجاز احمد، عظیم حفیظ اور حارث خان نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ میچ کی میزبانی کے فرائض ریڈیو پاکستان کے معروف میزبان انیس الرحمان اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رضاخان نے انجام دیئے۔
اس موقع پر تقریباً ڈھائی ہزار طالبِ علموں نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا۔ این ای ڈی یونی ورسٹی میں منعقدہ اس سرگرمی کو انسان دوست، تعلیم دوست اور دراصل معاشرہ دوست سرگرمی کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا اور اسی معاشرتی دوستی کے نظریئے کے تحت جامعہ این ای ڈی نے اپنے اساتذہ سمیت اسٹاف اور فارغ التحصیل طالبِ علموں کے مابین ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کروایا جس میں مہمان کھلاڑیوں وسیم اکرم، سرفراز احمد، صلاح الدین صلو، سکندر بخت، شعیب محمد اور اسد شفیق کی شرکت نے اس اقدام کو دوام بخشا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ طالب علموں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا، اساتذہ کا فرض ہے تاکہ نامناسب صحبت سے اپنے بچوں کو بچایا جاسکے۔
اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور چیمپئنزٹرافی ونر سرفراز احمد کی شرکت نے سب کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔ان کا کہناتھا کہکہ عالمی کھلاڑیوں کو اپنے گراﺅنڈ پر ایکشن میں دیکھنے کا پاکستانی شائقین کا انتظار اب ختم ہونے والا ہے۔ مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے محبت رکھتے ہیں اوروہ دنیا کوبتادیں گے کہ پاکستان، امن پسند ملک اور قوم، مہمان نواز ہے۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو وزیراعلی سندھ نے اعزازی شیلڈ سے نوازا جب کہ جامعہ کے میدان میں ا±ن کی آمد پر Standup for the Champions...for the the Champions Standup کی صدائیں بَلند ہوتی رہیں
ین ای ڈی یونی ورسٹی میں دوستانہ کرکٹ میچ میں وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے این ای ڈی المنائ ی الیون کی جانب سے کھیل کر آل راونڈر پرفارمنس دی جب کہ دوسری جانب وائس چانسلر این ای ڈٰی یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی بھی اپنی ٹیم این ای ڈی الیون کے ساتھ بھرپور مقابلہ کرتے نظرآئے۔ کھلاڑیوںکو پولین کی راہ دکھائی۔ وزیرِاعلیٰ کی ٹیم این ای ڈی المنائی الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے، 107رنز بنائے اور این ای ڈی الیون کو 17رنز سے شکست دے کرکامیاب ہوئی۔ یوں اس پ±روقار اور تعمیری اقدام میں جامعہ این ای ڈی فاتح قرار پائی