ایمز ٹی وی (کراچی/تعلیم )سندھ حکومت نے جامعہ کراچی کی فریاد سن لی، جامعہ کراچی کے داخلی دروازوں پر ٹریفک میں تیزی کے باعث طلبہ وطالبات کو سڑک عبور کرنے میں دشواری کے باعث داخلی دروازوں کے سامنے بالائی گزر گاہیں بنائی جائیں گی. ذرائع کے مطابق طلبہ وطالبات بالائی گزرگاہوں سے مستفید ہونگے . یونیورسٹی کے داخلی دروازوں پر بننی والی بالائی گزر گاہ عام شہری بھی استعمال کرسکیں گے