بدھ, 17 اپریل 2024


بزرگوں کا خیال رکھنے والے طالب علموں کو مفت رہائش کی پیشکش

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) ڈچ یونیورسٹیوں کے ضرورت مند طالب علموں کو مفت رہائشی منصوبہ کی پیشکش ہوئی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ نوجوانوں کو اپنا کچھ وقت نرسنگ ہوم میں بزرگوں کے ساتھ گزارنا ہوگا۔ بزرگوں کی دیکھ بھال کے ادارے کی جانب سے ضرورت مند طالب علموں کو یونیورسٹی کے آس پاس مہنگی رہائش کے اخراجات بچانے کے علاوہ مفت کھانے پینے کی سہولتیں بھی فراہم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔

تاہم اس سہولت سے صرف ایسے طالب علم فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو بزرگوں کی دیکھ بھال کے لیےکچھ وقت دینے کا وعدہ کریں گے اور نرسنگ ہوم میں ایک اچھے پڑوسی ہونے کے ناطے بزرگوں کا خیال رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کو ہیو مینٹاس ریٹائر منٹ ہاوسز میں بزرگوں کے ساتھ مہینے میں کم از کم 30 گھنٹے گزارنے ہوں گے جس کے بدلے نرسنگ ہوم میں ان کی مفت رہائش کا بندوبست کیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment