ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) سندھ میں،حیدرآباد،میرپورخاص،سکھراورلاڑکانہ ایجوکیشن بورڈ کےتحت امتحانات جاری ہے۔ تاہم کمرہ امتحان میں ایک طرف ہے لوڈشیڈنگ کی یلغار اور دوسری جانب ہے نقل کی بھرمار ۔
لاڑکانہ ایجوکیشن بورڈ کے تحت بارہویں جماعت کی انگلش کا پیپرہورہا ہے، امتحانی مراکز کےباہرنقل کی روک تھام کےلیےدفعہ ایک سوچوالیس نافذ ہے، تاہم نقل مافیا امیدواروں کو نقل کرانے میں مصروف ہے، کمرہ امتحان میں گرمی اور لوڈشیڈنگ بھی طلبا کا امتحان لے رہی ہے،حیدرآباد اورمیرپور خاص ایجوکیشن بورڈ کےتحت آج بارہویں جماعت کی فزکس کا پرچہ ہے، جبکہ سکھر ایجوکیشن بورڈ کے تحت آج گیارہویں جماعت کی کیمسٹری اور اکنامکس کا پیپر ہورہا ہے ، اندرون سندھ کے چاروں تعلیمی بورڈ کے تحت دو لاکھ 37 ہزار 325 طلبا و طالبات امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں،تمام امتحانی مراکز کے باہر دفعہ 144 نافذ ہے تاہم پھر بھی نقل کا سلسلہ کھلے عام جاری ہے ۔