بدھ, 27 نومبر 2024


سندھ کے 5 جامعات میں طلبا یونین کی بحالی

 

ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)صوبائی حکومت نے سندھ کی جامعات میں طلبہ یونین کی سینڈیکٹ میں نمائندگی بحال کر دی ہے تاہم یہ نمائندگی صرف 5 پرانی جامعات تک محدود ہے ، 17 جامعات میں طلبہ کو نمائندگی نہیں دی گئی ہے .
 
محکمہ جامعات و تعلیمی بورڈز کے ذرائع کے مطابق جس وقت سندھ اسمبلی میں ترمیمی بل پیش ہو رہا تھا تو طلبہ یونین کے صدر کی سینڈیکٹ میں رکن کی نمائندگی سے متعلق شق غلطی سے رہ گئی تھی تاہم جب میڈیا میں اس حوالے سے خبر شائع ہوئی تو غلطی کو درست کر دیا گیا لیکن سینڈیکٹ میں طلبہ یونین کے نمائندگی ان پانچ جامعات میں دوبارہ دی گئی ہے جن میں پہلے سے یہ چیز شامل تھی جن میں جامعہ کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی، سندھ یونیورسٹی، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی اور ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی شامل ہیں۔
تاہم باقی 17 جامعات میں چونکہ طلبہ یونین کی سینڈیکٹ کے حوالے سے پہلے ہی کوئی شق موجود نہیں تھی لہٰذا اسے جوں کا توں رکھا گیا ہے ۔ محکمہ جامعات و تعلیمی بورڈز کے ذرائع کے مطابق اگر حکومت نے ہدایت کی تو باقی رہ جانے والی 17 میں طلبہ یونین کی سینڈیکٹ میں نمائندگی کے حوالے سے شق ترمیم کے ذریعے شامل کر دی جائے گی ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment