ھفتہ, 23 نومبر 2024


سندھ میں انٹر کے امتحانات شروع،نقل مافیا کے ہتھیار تیز

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے۔ بوٹی مافیا نے میٹرک امتحانات کے ریکارڈز بھی توڑ ڈالے۔ پہلا پیپر ہی قبل ازوقت آؤٹ گیا۔ نگران بھی نقل مافیا کے ساتھ مل گئے۔ صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
سکھر بورڈ کےتحت ہونے والا گیارہویں جماعت کا انگلش کا پرچہ وقت سے پہلے ہی امیدواروں کے پاس آ گیا۔ امتحانی مراکز میں موبائل فونز گائیڈ اور دیگر مواد استعمال ہونے لگے۔ لاڑکانہ بورڈ کے امتحانی مراکز میں بھی بوٹی مافیا چھایا رہا۔
اوباڑو میں بد انتظامی کے باعث وقت پر پیپر شروع نہ ہو سکا۔ جیک آباد میں بھی صورتحال کچھ مختلف نظرنہ آئی ،دھڑلے سے نقل جاری رہی ۔
شکار پور میں بھی اردو کا پیپر آؤٹ ہو گی ۔ نگرانی پر مامور عملہ نقل کرانے میں مددگار بن گیا۔ بوٹی مافیا نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے کنٹرول روم بنا کر پیپر حل کراتے رہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment