ھفتہ, 23 نومبر 2024


انٹرکا پرچہ آؤٹ

ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)کراچی میں آج ہونے والا گیارہویں جماعت کا میتھمیٹکس (ریاضی) کا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا۔
آج گیارہویں جماعت کا میتھمیٹکس کا امتحان ہے، جس کا پرچہ شروع ہونے کا وقت ساڑھے 9 بجے کا تھا، جبکہ وہ اس سے 10منٹ پہلے سوشل میڈیا پر دستیاب تھا۔
کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے تحت جاری امتحانات میں ایک روز قبل بھی بارہویں جماعت کا زولوجی کا پیپر سوشل میڈیا پر آؤٹ ہوگیا تھا ۔
پہلا پیپر آؤٹ ہونے کے باوجود حکومت و انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کی جانب سے پیپر آؤٹ ہونے کی کوئی روک تھام نہیں کی گئی اور آج کا ریاضی کا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا۔
واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے امتحانات کا جاری ہیں، جبکہ کراچی بورڈ نے امتحانات کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
حکومت سندھ کی جانب سے امتحانی مراکز کےاطراف دفعہ 144 نافذ ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر امتحانی مراکز میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد ہے۔
اس صورت حال کے حوالے سے گورنر سندھ محمد زبیر کا بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں کہا تھا کہ انٹر کا پرچہ آؤٹ ہونا افسوس ناک بات ہے، انٹر بورڈ کراچی کا میڈیا پر پابندی لگانا سچ کو دبانے والی بات ہے۔
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment