جمعہ, 19 اپریل 2024


پڑھنے کے بعد کتاب سے پودا اُگائیے

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)ارجنٹینا کے ایک پبلشر نے ایسی کتابیں تیار کی ہیں جنہیں پڑھنے کے بعد اگر مٹی میں دبادیا جائے تو اس سے درخت اُگ آتا ہے۔

عموماً کتابیں درختوں کی لکڑی سے بنتی ہیں اور اب یہ کتابیں زمین میں جذب ہونے کے بعد درخت اُگا سکتی ہیں، بیونس آئرس کی  کمپنی ایف سی بی اور بچوں کی کتابوں کے ناشر پچینو ایڈیٹر نے ’’ٹری بک ٹری‘‘  نامی کتابوں کا ایک مجموعہ شائع کیا ہے جس کے تحت کہانیوں کی ایسی کتابیں بنائی گئی ہیں جن کی تیاری میں کوئی مضر کیمیکل استعمال نہیں کیا گیا اور کاغذ کی تیاری میں ماحول دوست اصولوں کو مدِنظر رکھا گیا ہے جب کہ اس میں برازیل کے ایک بڑے درخت جیکارندا کے بیج بھی شامل کیے گئے ہیں اور جب  کتاب کو مٹی میں دبادیا جائے تو اس سے ایک پودا پھوٹ پڑتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ کا مقصد 8  سے 12 سال کے بچوں کو یہ بتانا ہے کہ کتابیں درختوں سے وجود میں آتی ہیں ناکہ انٹرنیٹ سے، اس طرح بچے کتاب بننے کے عمل کو جان سکتے ہیں اور فطرت کے قریب ہوسکتے ہیں، اسی لیے اسے بنانے والے کمپنی نے اپنی اس مہم کو ’’درخت اور بچے ایک ساتھ پروان چڑھیں ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment