ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)جامعہ کراچی کے قائم مقام ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے مطابق ایم اے،ڈبل ایم اے پرائیوٹ سال اول وآخر اور امپروومنٹ آف ڈویژن کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے ۔ طلبہ اپنی امتحانی فیس 4400روپے ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمعرات 5 جولائی کو جمع کراسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں ایم اے،ڈبل ایم اے اور امپروومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بھی ایک دن کی توسیع کردی گئی ۔طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 3700رو پے فیس کے ساتھ جمعرات 5جولائی کو جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2011ءیا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔