ایمزٹی وی(کراچی/تعلیم)جامعہ سندھ کے سمسٹر امتحانات کے کنٹرولر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سندھ سے ملحقہ سرکاری کالجز کے بی سی ایس پارٹ اول، دوم اور سوم، اے ڈی ای پارٹ اول اور دوم، بی ایڈ (آنرز) پارٹ اول، دوم، سوم اور چہارم کے فرسٹ سمسٹر کے امتحانات 15اگست سے لئے جائینگے۔ایک اور اعلامیہ کے مطابق سمسٹر امتحانات کے کنٹرولر کے مطابق جامعہ سندھ سے ملحقہ نجی کالجز کے بی سی آئی ٹی پارٹ اول، دوم اور سوم، بی ایس آئی ٹی اور بی ایس سافٹ ویئر پارٹ اول اور دوم، بی بی اے (آنرز) پارٹ اول، دوم، سوم اور چہارم، ایم بی اے (آنرز) 2سالہ پروگرام پارٹ اول اور دوم، ایم بی اے 4سالہ پروگرام پارٹ اول، دوم، سوم اور چہارم، ایم بی اے (ایوننگ) 2سالہ پروگرام پارٹ اول اور دوم کے فرسٹ سمسٹر کے امتحانات29اگست سے لیے جائینگے۔ متعلقہ طالب علموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹائم ٹیبل کے لیے اپنے کالجز سے رابطہ کریں۔