ھفتہ, 23 نومبر 2024


پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے پاس ایک بہتر معدنیاتی پروگرام ہے

کراچی :معدنی وسائل کی دریافت اور پیداوار کے ذریعے پاکستان اپنے تجارتی خسارے کو کم کرسکتا ہے، اس بات کا اظہار ڈاکٹر جمیل احمد خان نے پاکستان کے معدنی وسائل اور ان کے بارے میں بے توجہی کے عنوان سے ہونے والے سمپوزیم میں کیا۔

اکیڈمی آف انجینئرنگ کے زیراہتمام ہونے والے سمپوزیم میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ممبر طارق مسعود، سابق ڈائریکٹر جنرل وزارتِ پٹرولیم اور قدرتی وسائل اظہر خان، سی ای او سِڈمن کنسلٹنگ انٹرنیشنل، فّضیل احمد صدیقی، پروفیسر بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینیجمنٹ سائنسس خان گل جدون، چیف ایگزیکٹو سوئل ماٹ انجینئرز الکاظم منصورنے خطاب کیا۔
صدر پاکستان اکیڈمی آف انجینئرنگ جمیل احمد نے معدنی وسائل کی اہمیت اور ترقی پر زور دیا۔ طارق محمود نے کہا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے پاس ایک بہتر معدنیاتی پروگرام ہے، اظہر خان نے کہا کہ معدنیات کی ترقی کا اہم کام صوبوں کے سپرد ہے۔ ڈاکٹر فیصل صدیقی نے تکنیکی ماہرین کی پاکستانکی معدنی ترقی میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ ڈاکٹر خان گل جدون نے معدنیات کی کانوں میں کام کرنے والے ملازمین کی مشکلات بیان کیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment