جمعہ, 22 نومبر 2024


انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر گروپ کے اسکروٹنی فارم جاری

 

کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال دوم کامرس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے اسکروٹنی فارم بروز پیر 5 نومبر 2018ءسے بروز منگل 4 دسمبر 2018ءتک وصول کیے جائیں گے۔ اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلباءاپنے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد درج بالا تاریخوں میں بورڈ آفس میں واقع حبیب بینک لمیٹڈ کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں۔تاریخ گزرنے کے بعد کوئی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔

انٹربورڈ کراچی نے طلباءکی مشکلات کے پیش نظر کراچی میں UBLکی تمام برانچوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت بھی متعارف کروادی ہے، طلباءاسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے UBLکی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں فی پرچہ 400 روپے اور ڈاؤن لوڈ فارم کی 50روپے فیس جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے مظابق کامرس ریگولر کی مارکس شیٹس متعلقہ کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment