جمعہ, 22 نومبر 2024


داﺅ د انجینئرنگ یونیورسٹی میں ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے جاری

کراچی : داﺅد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی انڈرگریجویٹ ڈگری تفویض کرنے والے ادارے سے اب ریسرچ یونیورسٹی میں تبدیل ہوچکی ہے اور مختلف تدریسی اور تحقیقی پروگرامز کی پیشکش کررہی ہے۔ کیمیکل انجینئرنگ ، الیکٹرونک انجینئرنگ ، انڈسٹریل انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ اور میٹالرجی اینڈ میٹریلز انجینئرنگ میں ایم ایس پروگرامز جبکہ کیمیکل انجینئرنگ اور الیکٹرونک انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کے خواہشمند امیدواروں سے آن لائن درخواستیں مطلوب ہیں۔ ایم ایس پروگرام شام کے اوقات جبکہ پی ایچ ڈی پروگرام کل وقتی اور جز وقتی بنیاد پر منعقد کیا جائے گا۔ خواہشمند طلباءتمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم کیلئے جامعہ کی ویب سائٹ admissions.duet.edu.pkپر وزٹ کریں اور اپنا اندراج کرائیں۔ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 نومبر 2018ء ہے جبکہ پری ایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقاد 9 دسمبر 2018ئ کو منعقد کیا جائے گا۔ ایم ایس میں داخلے کی اہلیت کیلئے جی اے ٹی ، جنرل این ٹی ایس کی جانب سے منعقد کیا جائے گا، جس کیلئے ایم ایس میں داخلے کے وقت کم از کم 50فیصد مارکس ضروری ہیں یا یونیورسٹی کی جانب سے منعقد پری ایڈمیشن ٹیسٹ میں 60فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہے جبکہ پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے کی اہلیت کیلئے جی آر ای (GRE)مضمون کےٹیسٹ میں کم از کم 60فیصد اسکور یا این ٹی ایس ، جی اے ٹی مضمون کے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 60فیصد اسکور یا پی ایچ ڈی کی سطح پر منتخب کردہ اسپیشلائزیشن کے شعبے میں یونیورسٹی کی جانب سے منعقد جی اے ٹی (مضمون) ٹائپ ٹیسٹ میں 70فیصد اسکور لازمی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment