ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے تحت سالانہ ثقافتی پروگرام کاآغاز آج بدھ کی صبح 11 بجے داﺅد کالج آف انجنئیرنگ اینڈٹیکنالوجی یونٹ میں ہوگیاہے۔جس میں میوزیکل کنسرٹ،پنجابی ڈرامے پیش کئے جائیں گے اورپنجاب کی ثقافت کوبھی اجاگرکیاجائے گا۔
پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات عظیم بھٹی کے مطابق مذکورہ تقریب میں سوہنی دھرتی رسالے کااجراءبھی کیاجارہاہے جوپنجابی زبان میں ہوگا۔ پی ایس اے داﺅد کالج یونٹ کے صدرزاہدشبیر جٹ اورحارث آرائیں کاکہناہے کہ پنجابی ثقافت کواجاگرکرنے کامقصد سندھی اورپنجابی قوم کوایک دوسرے کے قریب لاناہے کہ تاکہ صوبے میں قوموں کے درمیان بھائی چارے کی فضاءقائم ہوسکے۔