ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) امریکی یونیورسٹی کاتازہ تحقیق میں کہناہے کہ مطالعہ کاشوق بڑھاپے میں بھی انسان کوجوان رکھنے میں معاون ثابت ہوتاہے۔رش یونیورسٹی میڈیکل سینٹرکی تازہ تحقیق کے مطابق مطالعہ سے ذہنی تناﺅ ختم ہوتاہے اورمثبت سوچ پیداہوتی ہے جس سے انسان اچھے کاموں کی طرف بڑھتاہے۔
رپورٹ کے مطابق کسی اچھی کتاب میں گم ہوجانادرحقیقت آپ کے ذہن سے برسوں کی گرد جھاڑدیتاہے۔تحقیق کے مطابق جوبالغ حضرات اپناخالی وقت تخلیقی یادانشورانہ سرگرمیوں جیسے مطالعہ میں گزارتے ہیں توان میں بڑھاپے یاادھیڑعمری میں دماغی تنزلی کی شرح ان افراد کے مقابلے میں 32 فیصد تک کم ہوتی ہے جوکتابوں یاایسی سرگرمیوں سے دوربھاگتے ہیں ۔دماغی جستجو دماغ کی ساخت کومسلسل بدلتا رہتاہے اوراس کے افعال عمرگزرنے کے باوجود فعال رہتے ہیں ۔تحقیق کے مطابق وہ بزرگ افرادجومطالعے یاذہنی آزمائش کے کھیل جیسے شطرنج یامعمے وغیرہ کواپنا معمول بنالیتے ہیں۔