جمعہ, 19 اپریل 2024


حالی روڈ کے سرکاری اسکول بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں،ڈاکڑ سیف الرحمن

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)جماعت اسلامی ضلع حیداآباد کے جنرل سیکریٹری ڈاکڑ سیف الرحمن نے کہا ہے کہ حالی روڈ کے سرکاری اسکول بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں وزیر تعلیم،سیکریٹری تعلیم اور ڈائریکڑ اسکول صورت حال کا فوری نوٹس لیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے والدین اور جماعت اسلامی کے زمہ داران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔

ڈاکڑسیف الرحمن نے کہی کہ گورنمنٹ اقراء گرلز اینڈ بوائز ہائی اسکول حالی روڈ،گورنمنٹ گورنمنٹ ریلوے ہائی اسکول گرلز ہائی اسکول امریکن کوارٹر اور گورنمنٹ خالد میموریل ہائی اسکول حالی روڈ صفائی اور پانی جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ان اسکول میں پینے کا پانی دستیاب ہے نہ واش روم کے لیے پانی موجود ہوتا ہے۔

طلبہ سے اسکولوں کی صفائی کرانا معمول بنا ہوا ہے،گرم موسم اور لوڈشیڈنگ  میں پانی ایک مستقل مسئلہ بنا ہوا ہے۔جب کہ خالد میموریل اسکول کی چہاردیواری ہی نہیں ہے۔ڈاکڑ سیف الرحمن نے کہا ہے کہ جس قدر سرکاری و سائل ان اسکولوں پر خرچ ہوریے ہیں۔اس قرر سہولتیں طلبہ وطالبات کو دستیاب نہیں ہیں آج کل سرکاری اسکولوں میں غریب کے بچے ہی زیر تعلیم ہیں۔

والدین کی اکثریت نیم خواندہ اور روزگار کی وجہ سے طلبہ وطالبات کو اسکول بھیچ کر تقریبا لا تعلق ہوجاتے ہیں۔اور باز پرس تک نہیں کرتے جس کے سبب مسائل بڑھتے ہیں۔وزیر تعلیم،سیکریٹر تعلیم اور ڈائریکڑ اسکول کو سرکاری اسکولوں کی حالت زار کا نوٹس لینا چاہیے تاکہ طلبہ اور ان کے والدین کی پریشانی ختم ہوسکے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment