ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)جامعہ کراچی کے مقتول اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحید الرحمان قتل کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔ تحقیقات مکمل کرنے کے بعد دو دن میں رپورٹ محکمہ داخلہ میں پیش کرنی ہے۔میڈیا کو نوٹیفکیشن کی کاپی مل گئی۔ جامعہ کراچی کے مقتول اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر وحیدالرحمان کےقتل کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں حساس اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے۔ جے آئی ٹی کو تحقیقات کیلئے 7دن کا وقت دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد 2 دن میں رپورٹ محکمہ داخلہ میں جمع کرائے گی۔ جامعہ کراچی کے اساتذہ نے قاتلوں کی گرفتاری اور جے آئی ٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔