ھفتہ, 23 نومبر 2024


جامعات کی درجہ بندی کی فہرست جاری،قائداعظم یونیورسٹی کاپہلانمبر

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)جامعات کی درجہ بندی میں قائداعظم یونیورسٹی ایک بارپھر پہلےنمبرپررہی۔چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد کاکہنا ہے کہ ایگزیکٹ کے معاملے پر پاکستان کی عالمی سطح پرخاصی بدنامی ہوئی۔چیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے سال 2014ءکی بہترین جامعات کی رینکنگ لسٹ اسلام آبادمیں جاری کی۔ یونیورسٹیوں کی رینکنگ 6مختلف کیٹگریز میں کی گئی ہے۔ 

جنرل کیٹگری میں اسلام آباد کی قائد اعظم یورنیورسٹی پہلے نمبر، انجینئرینگ کیٹگری میں نسٹ اسلام آباد، بزنس میں آئی بی اے کراچی، میڈیکل میں آغا خان یونیورسٹی کراچی، ایگری کلچرمیں یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد جبکہ آرٹس کیٹگری میں نیشنل کالج آف آرٹس لاہور اول درجے پر ہیں۔ جعلی ڈگریوں کی تصدیق اور ایگزیکٹ سکینڈل سے متعلق ایک سوال کےجواب میں چیئرمین ایچ ای سی کاکہناتھاکہ ایگزیکٹ کے معاملے پر پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر خاصی بدنامی ہوئی ہے۔ 

ان کی ویب سائٹ پر یونیورسٹیز کی لسٹ میں کوئی بھی ایسی یونیورسٹی موجود نہیں جس کی ڈگری ہمارے پاس تصدیق کے لیے لائی جائے۔ چیئرمین ایچ ای سی کا کہنا تھا کہ ایچ ای سی جلد یونیورسٹیز کی آن لائن رجسٹریشن شروع کردے گی، اس سے ڈگریوں کی تصدیق زیادہ آسان ہوجائےگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment