جمعہ, 19 اپریل 2024


نوجوانوں میں زہرپھیلانےوالا ملزم گرفتار

راچی: پولیس نے مبینہ ٹاؤن سے تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو منشیات چرس/آئس کی سپلائی کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔ ایس ایس پی ملیر کےمطابق گرفتار ملزم سے ایک کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس سمیت سپلائی کیلئے تیار آئس کے ٹوکن برآمدکیا ہے.

ملزم نے دوران انٹروگیشن تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو منشیات کی سپلائی کا انکشاف کیا ہے اہس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس نے ملزم کو خفیہ اطلاع پر گلشنِ اقبال بلاک فور سے گرفتارکیا۔

ملزم جمیل احمد کا کرائم ڈیٹا چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے نیٹ ورک کے متعلق تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment