جمعہ, 22 نومبر 2024


ضیاءالدین یونیورسٹی کیمپس کی نئی عمارت سردار یاسین ملک بلڈنگ کے نام سےمنسوب

کراچی : ضیاءالدین یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عاصم حسین اور ہلٹن فارما کے چیئرمین سردار یاسین ملک نے کراچی ایجوکیشن سٹی کے ضیاءالدین یونیورسٹی کیمپس میں نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا جسے "سردار یاسین ملک بلڈنگ"کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔
 
ساڑھے سات ہزار مربع فٹ پر محیط یہ عمارت فارمیسی کے تعلیم کو فروغ دینے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گی جہاں بہ یک وقت ساڑھے سات سو طالب علم تعلیم کی روشنی سے مستفید ہوسکیں گے۔
 
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی ایجوکیشن سٹی کو آباد کردیا ہے اور یہاں جدید سہولتوں اور ٹیکنالوجی کے ساتھ فیکلٹی آف انجینئرنگ سائنسز کی کلاسز کا ایک سال پہلے آغاز بھی کردیا ہے اور امید ہے کہ اگلے دس برسوں میں تقریباً بیس ہزار طالب علم داخلے حاصل کرلیں گے۔
 
موجودہ تعلیمی نظام میں بہتری لانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ موجودہ تعلیمی نظام کا پستی کی طرف جانے کی سب سے بڑی وجہ نقل مافیا کا بے لگام ہونا ہے۔
 
تقریب کے مہمانِ خصوصی سردار یاسین ملک اس موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین کو کی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ ڈاکٹر عاصم ایک دور اندیش شخصیت کے مالک ہیں جنہوں نے تعلیمی نظام میں بہتری لانے کی صرف بات نہیں بلکہ اسے عملی جامہ بھی پہنایا ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان میں فارماسسٹ کی کمی ہے جسے پورا کرنے کے لیے کالج آف فارمیسی کا قیام انتہائی ضروری ہے۔
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment