ھفتہ, 23 نومبر 2024


جامعہ کراچی کو78 لاکھ 15 ہزار 940 روپےکانقصان

کراچی: جامعہ کراچی کے داخلہ پالیسی ناکام ہوگئی، 194 طلباء نے داخلے ختم کرانے کی درخواستیں دی ہے داخلہ کینسل کرانے سے خسارے کی شکار جامعہ کراچی کو 78 لاکھ 15 ہزار 940 روپے کا نقصان ہوا، 194 طلبا نے میرٹ اور سیلف فنانس کی نشستوں سے داخلے منسوخ کرائے ہیں،ذرائع کے مطابق بیشتر طلباء ایسے بھی ہیں جوجامعہ ملازمین کی ملی بھگت سے داخلہ فیس تو واپس لے چکے ہیں تاہم تعلیم جاری رکھی ہوئی ہے جس سے جامعہ کے مالی خزانے کو نقصان پہنچ رہاہے ۔
 
ذرائع کے مطابق 194 طلبا نے داخلے ختم کرانے کے بعد نجی یونیورسٹیوں میں ایڈمیشن لئے ہیں جبکہ بعض بیرون ملک جاچکے ہیں۔
 
واضح رہے کہ امسال کے داخلوں کے لئے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر احمد قادری تھے 24 دسمبر کو ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد 26 دسمبر کو ڈاکٹرناصرالدین نے چارج سنبھالا تھا۔داخلہ پالیسی میں ناکامی کا سبب ایک یہ بھی ہے کہ گزشتہ ادوار میں جتنے بھی داخلے کئے جاتے تھے اس میں فارم زیادہ وصول کئے جاتے تھے جس کے بعد اگر طلبا اپنا ایڈمیشن واپس بھی لے لیتے تھے اس کو پر کرنے کے لئے داخلے کے منتظر طلبا کو موقع مل جاتا تھا تاہم امسال داخلوں کو محدود ہی رکھا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment