جمعرات, 09 مئی 2024


این ای ڈی یونی ورسٹی کےتحت ستائیسوں سینٹ اجلاس 29جون کومنعقدکیاجائےگا

کراچی: این ای ڈی یونی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت ستائیسوں سینٹ اجلاس 29جون کو منعقد کیا جائے گا ، جس کی صدارت پروچانسلر انجینئرنگ یونی ورسٹیز ;وزیر ورکس اینڈ سروسزسیّدناصر حسین شاہ کریں گے ۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی اجلاس میں 2018تا 2019 کی کارکردگی پیش کریں گے جب کہ مالی سال2019تا2020 کے بجٹ تخمینے کی منظوری بھی دی جائے گی ۔

کالج اوریونی ورسٹیز سے الحاق کی پالیسیوں ، پی ایچ ڈی ڈگری کے ڈھانچے میں ترامیم کی منظوری دی جائے گی جب کہ پنجوانی حصار واٹر انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے بنیادی ڈھانچے کی بھی منظوری دی جائے گی.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment