جمعہ, 22 نومبر 2024


سندھ مدرسہ یونیورسٹی،نو طالبلعم اور چار فیکلٹی ارکان برطانیہ کا دورہ کرینگے

ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکڑ  محمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی پاکستان  کی واحد سرکاری ہونیورسٹی بن گئی ہے۔جو اپنے نو طالب علموں اور چار فیکلٹی ارکان کو برٹش کونسل پاکستان کے تعاون سے برطانیہ"فیوچر لیڑر شب ٹریننگ پروگرام" کے لئے 5 جون کو بھیج رہی یے۔

ڈاکڑ محمد علی شیخ نے کہا کہ برطانیہ جانے والے طالب علموں کا انتخاب خالص میرٹ کے بنیاد پر کیا گیا ہے۔ڈاکڑ محمد علی شیخ نے کہا کہ برطانیہ جانے والے سندھ مدرسہ ہونیورسٹی کے طالب علم اور فیکلٹی ارکان بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی سندھ مدرسہ کے بعد دوسری مادر علمی لنکنس ان کا دورہ کریں گے.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment