ھفتہ, 23 نومبر 2024


کشمیر تاریخی طور پر انڈس سولائیزیشن کا حصہ ہے

کراچی: قائداعظم محمد علی جناح کی مادر علمی چرچ مشن اسکول میں کشمیریوں کےساتھ یوم یکجہتی منایاگیا۔ اس موقع پروزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر تاریخی طور پر انڈس سولائیزیشن کا حصہ ہے اور جواہر لعل نہرو نے خود اپنی بیٹی اندرا گاندھی کو خط میں لکھا تھا کہ لفظ "انڈیا" خود انڈس سے نکلا ہے. جوکہ آج کا پاکستان ہے تو اسی حساب سے کشمیر تاریخی طور پاکستان کا حصہ ہے.
 
انہوں نے مزید کہا کہ گجرات کے قصائی مودی کی شکل میں بھارتی حکومت کا اصل انتہاپسند مکروہ چہرہ عیاں ہوگیا ہے جنہوں نے آج کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی گھناؤنی کوشش کی ہے جس کو ہم مسترد کرتے ہیں. اقوام عالم بخوبی جانتے ہیں کہ کشمیر ایک متنازعہ علائقہ ہے جس پر پچھلے 73 سالوں سے بھارت نے شرمناک انسانیت کش مظالم ڈھالے ہیں.
 
سردار شاہ نے اپنے خطاب میں اسکول کی تمام بچوں کی طرف سے تقاریر, ٹیبلوز اور کشمیریوں سے یکجہتی کے ہر اظہار کو تہہ دل سے سراہا اور کہا کہ آج محکمہ تعلیم کی طرف سے صوبے کے ہر اسکول و کالج میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے پروگرامز اور ریلیاں منعقد کی گئیں ہیں جن کا مقصد اپنے بچوں کو یہ بتانا ہے کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں کوئی بھی ظلم ہو وہ ظلم پوری انسانیت کے خلاف ہے خواہ وہ کمشیر میں بھارت کی طرف سے مظالم ہوں یا فلسطینیوں پر اسرائیلیوں کے اندوہناک انسانیت سوز مظالم ہوں, ہم سب مظلوم قوموں کے ساتھ کھڑے ہیں.
 
سردار شاہ نے کہا کہ پاکستان نے کبھی کوئی جنگ نہیں چاہی بلکہ ہمیشہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی ہے اور بھی بھارت کی طرف سے کی گئی سرحدی قوانین کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہمارے فوجی جوان شہید ہورہے ہیں. آج بھی ہمارے معصوم کشمیری بچے بھارتی کلسٹر بموں کا نشانہ بن رہے ہیں جن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا.
 
پروگرام میں چرچ مشن اسکول کے بچوں نے تقاریر کیں اور ٹیبلوز پیش کیے اور دنیا کو یہ میسیج دیا کہ بھارتی مظالم کے خلاف نہتے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment